25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:51
امریکی شخص دا ڑھی سے منفرد اور حیرت انگیزاسٹائل بنانے کا ماہر
کیلیفورنیا… این جی ٹی…مختلف ہیئر اسٹائل بنانے کے شوقین لوگ تو آپ نے بہت سے دیکھے ہونگے لیکن آج ہم آ پکی ملاقات ایک ایسے امریکی شخص سے کروا رہے ہیں جو اپنی داڑھی کی مدد سے سینکڑوں اسٹائل بنا لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسیسکوکا رہائشی29سالہ Isaiah Webbنامی یہ شخص عجیب و غریب انداز کی داڑھی کے ڈیزائن بنا کر دیکھنے والوں کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے پندرہ سال سے شیو نہیں کی جبکہ گزشتہ 18مہینوں سے مسلسل داڑھی بڑھا رہا ہے۔Webbاپنی لمبی داڑھی نا صرف روزانہ شیپمو کرتا ہے بلکہ اُس سے کپ ہولڈر، مکڑی،پیالے،سیڑھیاں اور پلیٹس وغیرہ سمیت دیگر کئی قسم کا فن پارے تشکیل دے سکتا ہے۔