تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:23

جنگل کا بادشاہ بارش سے خوفزدہ ہو کر کمرے میں جانے کیلئے بے تاب

نیویارک… این جی ٹی…ویسے تو شیر کو جنگل کا بادشاہ کہا جاتا ہے لیکن اس شیر کے کیا ہی کہنے ہیں جو بارش سے ہی خوفزدہ نظر آرہا ہے۔ذرا سی بارش کیا ہوئی ،بہادری کی مثال کے طور پر پیش کیے جانے والے شیر میاں ایسا گھبرائے کہ پنجرے کے اندر موجود کمرے کا دروازہ کھٹکھٹانے لگے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کے کانوں پر پھر بھی جوں تک نا رینگی اور جنگل کے بادشاہ کو بارش میں ہی بھیگتا چھوڑ دیا جس پر یہ غصے سے ایسے بے قابو ہوئے کہ دروازہ ہی پیٹ ڈالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.