25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:32
آسٹرین نوجوان کا رسی پربغیر کسی سہارے 250میٹر تک چلنے کا ریکارڈ
ویانا…این جی ٹی …کہتے ہیں کہ ریکارڈ توبنتے ہی ٹوٹنے کے لئے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے ہی بنے ہوئے ریکارڈ توڑ دیتے ہیں۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے24 سالہ مِچ کیمیٹر نامی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے خطرناک جھیل پر رسی باندھ کر 250میٹر کا فاصلہ بغیر کسی سہارے کے طے کیا اور اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔یہ کارنامہ سر انجام دینے میں مِچ کو20 دن لگے اور30 سے زائد مرتبہ وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوا ، ایک بار تووہ اپنے ہدف سے صرف چھ فٹ پہلے گر پڑالیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور ناممکن کو ممکن کر ڈالا۔اس دوران مِچ کے دوست احباب اور گھر والوں سمیت تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے تالیاں بجا کر اس کا حوصلہ بڑھایا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پانی کے اوپر باریک رسی پر چلتے ہوئے سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ مِچ کے پاس ہی تھا جو اس نے اسی جھیل پر 222 میٹر تک چل کر قائم کیا تھا ۔