تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:33

انوکھا قلم …لکھنے کے ساتھ ساتھ تفریح بھی!!

اوٹاوہ …این جی ٹی …کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت شخص نے ایسا انوکھا قلم تیار کیا ہے جو لکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ 13ٹکڑوں پر مشتمل یہ منفرد قلم مکمل طور پر طاقتور مقناطیس سے تیار کیا گیا ہے جو نا صرف لکھنے بلکہ ڈرائنگ اور تفریح کے کام بھی آتا ہے۔اینڈریو گارڈنر کا تیار کردہ یہ دیدہ زیب قلم مشکل جیومیٹریکل اشکال بھی باآسانی بنا لیتا ہے جو سلور اور سنہرے رنگ میں 40 ڈالر کے عوض مارکیٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.