25 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:34
امریکا میں کپ کیک وینڈنگ مشین متعارف
نیویارک …این جی ٹی …کپ کیک تو سب کو پسند ہیں اور اگر راہ چلتے مل جا ئے تو کیا با ت ہے ۔ امریکا میں ایک نجی کمپنی نے کیلی فورنیا کے مختلف شہر وں میں کپ کیک فراہم کر نے والی اے ٹی ایم وینڈ نگ مشینیں نصب کر دی ہے جس کے سامنے لو گوں کی لمبی قطا ریں لگی ہو ئی ہیں ۔مز یدار کپ کیک لینے کے لیے اب بیکر ی جا نے کی ضرور ت نہیں ہے ،بس اس مشین میں اپنااے ٹی ایم کارڈاستعما ل کریں اور آپ کے لیے ایک تا ز ہ ،ڈبے میں پیک کپ کیک حا ضر ہو جا ئے گا ۔ بس اسٹاپس اور فٹ پا تھ پر نصب کی جا نے والی یہ مشین عوام میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی نصب کیا جائے گا ۔