26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 2:22
134.8میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرفٹنگ کرنے کا عالمی ریکارڈ
وارسا… این جی ٹی…ایک پولش خطروں کے کھلاڑی نے 134.8میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرفٹنگ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس نوجوان نے اس عالمی کارنامے کو سر انجام دینے کیلئے پولینڈ کے ایک ائیر پورٹ کا انتخاب کیا جہاں اس نے لاتعداد افراد کے سامنے134.8سے لے کر 159میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنی کار چلا کر شاندار انداز میں ڈرفٹنگ کی۔اس نو جوان کی اس کاوش کو سرہاتے ہو ئے ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔