تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:58

امریکہ میں بی مانو بھی بحری قذاق بن گئی

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست Oregon میں ایک بی مانو بھی بحری قذاق بن گئی ہے لیکن اس کا راج سمندری جہازوں اور اٹھتی لہروں پر نہیں بلکہ سماجی تعلقات کی ویب سائٹ پر ہے۔ Sir Stuffington نامی یہ بلی اپنی ایک آنکھ کو مسلسل کالے کپڑے کی پٹی سے ڈھانپ کر رکھتی ہے جس کی وجہ کوئی اسٹائل نہیں بلکہ ایک حادثہ ہے جس میں یہ اپنی دائیں آنکھ سے ہمیشہ کیلئے محروم ہو گئی تھی۔اس بلی کی مالکن نے فیس بک پر اس کا پیج بنادیا جسے دنیا بھر میں اس کے انوکھے ظاہری اندازکی وجہ سے اتنا پسند کیا گیا کہ اس کے اب تک ہزاروں دوست بن چکے ہیں۔یہ بحری قذاق بلی جہازوں کو تو نہیں لیکن گھر میں بیٹھے بیٹھا ئے ہزاروں لو گوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے جس کی مقبولیت میں دن بہ دن مزید اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.