26 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 4:14
ایک تیر سے دو شکار کرسی بھی اور ڈیکوریشن پیس بھی
لندن…برطانیہ میں ایک ڈیزائنر نے ایسی منفرد انداز کی کر سی ڈیزائن کی ہے جسے پہلی نظر میں شناخت کر نا کچھ مشکل ہی ہے۔سفید رنگت کی حامل یہ روکنگ چیئر جب استعما ل میں نہیں ہو تی تو کمرے میں کھڑا انیک ڈیکوریشن پیس لگتی ہے لیکن جیسے ہی اس پر بیٹھا جاتاہے تو ایک آرام دہ کر سی میں بدل جاتی ہے۔اس کرسی کو ہاتھ سے ہلکے سے انداز میں زمین کی طرف لیٹا کر اس پر بیٹھا جاتا ہے اور جیسے ہی اس پر بیٹھا شخص اوپر اٹھتا ہے تو یہ فوراً اسپرنگ کی طرح دوبارہ سیدھی کھڑی ہو کر ایک ڈیکو ریشن پیش میں تبدیل ہو جاتی ہے۔