تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 5:29

اسکینگ کے دیوانے 90سالہ دادا اباّ

لندن… این جی ٹی…جوش و جذبے اور شوق کی کوئی عمر اور حد مقرر نہیں اور یہ بات 90سالہ دادا اباّ نے ثابت کر دکھائی ہے۔ویسٹ لندن کے رہائشی90سالہ اسٹین سوسنوسکی نے بچپن میں اسکینگ سیکھی جسکے بعد وہ83سال کی عمر تک پہنچنے تک مسلسل اس کھیل سے جڑے رہے۔سات برس قبل انجانے ڈر کے باعث اس برفیلے میدان سے دور ہونے والے سوسنوسکی90سال کی عمر میں اپنا جوش و جذبہ دوبارہ جوان کرکے ایک بار پھر اسکینک میں اپنی صلاحیتیں دکھانے میدان میں اُتر چکے ہیں اور اب کی بار وہ اپنی عمر کی سینچری مکمل ہونے تک اس شوق کو جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.