27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:2
ٹائلز سے تیارکردہ شوبز کی شخصیات کے موزائک پورٹریٹ
لندن …این جی ٹی …دنیا بھر میں آرٹسٹ اپنے فن کے اظہار کیلئے پینٹ برش،آئل پینٹس،کاغذ، پینسل یا پھر دیگر مختلف اشیاء کا سہارا لیتے ہیں تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایلن بٹ کا انداز بالکل ہی نرالا ہے۔55سالہ ایلن بٹ نے اپنی زندگی کے40سال گھروں کے کچن اور باتھ رومز میں ٹائلز فکس کرتے گزاری اور اب اسی فن کو انہوں نے اپنے آرٹسٹک پورٹریٹس میں بھی استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ایلن بٹ ٹائلز کے ٹکڑوں کو جوڑتے ہوئے شوبز کی مشہور و معروف شخصیات کے ایسے شاندار موزائک پورٹریٹس تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ایلن بٹ اب تک جانی ڈیپ،میڈونا،کائلی مینوگ،جیمی ہینڈریکس اور فٹ بالر وین رونی سمیت تقریباً30نامور شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرچکا ہے جسے اُس نے آئکون موزائیکس کے نام سے اپنے گیراج میں نمائش کیلئے پیش کردیا ہے۔