27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:2
جیلی فش اب سمندر میں تیرتی نہیں، آسمانوں میں اڑتی بھی دیکھیں
لندن…این جی ٹی …سمندری مخلوق جیلی فش اگر آسمان پر اڑتی دکھا ئی دیں تو حیرانی تو ہو گی ، لیکن اپنی حیرانی دو ر کرلیں کیونکہ یہ اصلی نہیں بلکہ جیلی فش پتلیاں ہیں۔ میلوں ،سرکس اور آرٹ نما ئشوں میں سجا وٹ کے مقصد سے تیار کی گئیں یہ جیلی فش پتلیاں نو فٹ اونچی ہیں جبکہ مختلف رنگ تبدیل کرتے ہوئے یہ اندھیرے میں ایک خو بصورت منظر پیش کر تی ہیں ۔ ہو ا میں اڑتی جیلی فش کی اس منفرد تخلیق کو عوام اور فنکار وں میں بے حد پسند کیا جارہاہے۔