تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:18

امریکا: یو نیورسٹی میں طا لبعلموں کی راہ نمائی کیلئے ڈرون

نیویارک …این جی ٹی …امریکی ریاست میسا چوسٹس( Massachusetts) میں ایک نجی یو نیورسٹی نے اپنے ادارے میں آنے والے نئے طالبعلموں کی رہنمائی اور کیمپس کے راہ رستوں کے بارے میں جاننے کیلئے ڈرون متعارف کر وایا ہے۔یہ ڈرون کیمپس سے ناواقف طا لبعلموں کی رہنمائی کر ے گا جو اسے ریموٹ کنٹرول سے کال کر کے پہلے اپنے پاس بلائیں گے اور پھر اپنی مطلوبہ منزل کا کوڈ وائر لیس ریموٹ میں ٹائپ کرکے اسے اپنی پریشانی سے بھی آگاہ کریں گے۔یہ ڈرون اپنے اندر مو جود جدیدنظا م اور سینسرز کی بدولت فضا میں اڑتے ہوئے طالبعلم کو منٹوں میں اس کی مطلوبہ منزل تک پہنچادے گا اور اس طرح نئے طالب علم ایسے سینئرز سے بھی بچ جائے گے جو نئے آنے والوں کوجان بوجھ کر غلط راستہ بتا کر انہیں تنگ کرکے محظوظ ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.