تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 6:50

فرانس میں ساحلی ریت پر ڈرائنگ کے9 ہزار شاہکار

پیرس …این جی ٹی …فرانس کے ساحل پر دوبر طانوی فنکاروں نے ریت پر9ہزارآرٹ کے شاہکار بنا کر اپنی صلاحیت کا اظہار کیا۔اس سلسلے میں ان آرٹسٹوں نے 2سو رضاکاروں کی مدد لی اور ان کے ساتھ مل کر ساحل کی ریت پر انسانی جسامت کی شکل کے بنے فریم کے ذریعے ریت پر9ہزارکی تعداد میں ڈرائنگ تیار کی۔اس منفرد آرٹ کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے ساحل کا رخ کیا تاہم فضائی بلندی سے دیکھنے میں یہ شاہکار ایسا نظر آرہا تھا کہ جیسے ساحل پر بیک وقت ہزاروں افراد کی فوج پہنچ گئی ہو۔جہاں ایک طرف یہ آرٹ دلچسپ تھا وہی دوسری جانب سمندر کی اٹھتی بلند لہروں نے بھی انہیں ایسے صاف کر دیا جیسے کا غذ پر پنسل سے بنی ڈرائنگ کو ربر سے مٹا دیا جاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.