27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:22
جاپان: سونے سے سجا6 ملین پونڈمالیت کا مہنگا ترین کرسمس ٹری
ٹوکیو…این جی ٹی …دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے، اسی سلسلے میں جاپان کے شہر ٹو کیو میں بھی سونے سے سجایا گیا قیمتی ترین کرسمس ٹری نمائش اور فروخت کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔ ٹو کیوشہر میں جاری گولڈ سے بنی اشیاء کی نمائش میں رکھے گئے اس کر سمس ٹری کو قیمتی بنانے کیلئے اس کی سجاوٹ کیلئے سونے کا استعمال کیا گیا ہے جس کی قیمت 6 ملین پو نڈ ہے۔ اس کر سمس ٹری نے اپنی ظاہری چمک دمک اور لاگت کے باعث نمائش میں سب کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے جس کی حفاظت کیلئے ایک سیکورٹی گارڈ بھی مسلسل اس کے شو کیس کے پاس چوکس کھڑا رہتا ہے۔