27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 7:54
جنیوا: نیلامی سے قبل دنیا کے مہنگے ترین گلابی ہیرے کی رونمائی
جنیوا…این جی ٹی …سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلامی سے قبل دنیا کے مہنگے ترین گلابی ہیرے کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔ 59اعشاریہ6قیراط کا بیضوی کٹ والا یہ گلابی ہیرا’پنک اسٹار‘دنیا کے بہترین تراشیدہ اور قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے جو معروف نیلام گھر Sothebysکے تحت نیلام کیلئے پیش کیا جائے گا۔13نومبر کو جنیوا کے بیو رائیویج ہوٹل میں ہونے والی نیلامی میں اس نایاب اہمیت کے حامل گلابی ہیرے کو6کروڑ(60ملین)ڈالریعنی4اعشاریہ 9کروڑ(49ملین)یورو کی ابتدائی بولی کیساتھ فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا۔