27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 8:26
لندن میں سیکڑوں افراد کی ہزاروں ٹماٹروں کیساتھ لڑائی
لندن …این جی ٹی …اسپین کے سالانہ لاٹوماٹینا فیسٹیول میں ٹماٹروں سے لڑی جانے والی جنگ اب لندن تک پہنچ چکی ہے۔جی ہاں بالکل اسپین کی سالانہ فوڈ فائٹ کا رنگ لندن کے باسیوں پر بھی چڑھ گیاہے جنہوں نے اس سال ٹماٹروں سے جنگ میں حصہ لیا۔ٹماٹروں سے لڑی جانے والی اپنی نوعیت کی منفرد جنگ کے لیے سیکڑوں نوجوان لڑکے لڑکیان لندن کی سڑکوں پر نظر آئے، جنہوں نے ہزاروں ٹماٹروں کے ساتھ اس لڑائی میں حصہ لیا ۔واضح رہے کہ اسپین کے قصبے بیونول میں ہر سال ہزاروں افراد ٹماٹروں سے جنگ کرتے ہوئے گلے سڑے ٹماٹروں سے ایک دوسروں کو نشانہ بناتے نظر آتے ہیں اورٹماٹر مار مار کر ہر ایک کو لال سرخ کردیتے ہیں۔