تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 11:7

99سال کی عمر میں گریجویشن کرنے والی امریکی خاتون

نیویارک …این جی ٹی …علم کے لئے عمر اور وقت کی کوئی قید نہیں، ایک امریکی خاتون نے اس جملے کو حقیقی زندگی میں ثابت کر دکھایا۔ 99 سالہ Audrey Crabtree نامی یہ خاتون عزم و حوصلہ کی ایک زندہ مثال ہیں جنہوں نے اُسی تعلیمی ادارے سے 80سال کے بعد گریجویشن مکمل کیا ہے جہاں سے وہ اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث آٹھ دہائیوں قبل تعلیم کو الوداع کر کے چلی گئی تھی۔ دل میں مو جود علم کی جستجو اور لگن کے باعث ان نانی اماں نے اس عمر میں دوبارہ داخلہ لے کر اپنی ادھوری تعلیم مکمل کی اور اپنی بیٹی اور نو اسی کی مو جودگی میں ڈگری وصول کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.