30 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 3:21
نوجوان نے اپنے باس کو ہی مذاق کا نشانہ بنا ڈالا
نیویارک… این جی ٹی…بچوں کا شرارتیں کرنا تو ایک عام سی بات ہے لیکن کبھی کبھی بڑے بھی ایسی شرارتیں کرتے ہیں کہ بچوں کو بھی مات دے جاتے ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوا ن کو ہی دیکھ لیں جسے تفریح کا انوکھا طریقہ سوجھا اور ایک ڈبے کے اندر چھپ کر اپنے باس کو ڈرانے کی ٹھان لی۔جیسے ہی باس ڈبے کے قریب سے گزرا اس نے ایسی چیخ ماری کہ باس بیچارہ حواس باختہ ہو کر رہ گیا۔ویسے اس منچلے کی ہمت کو داد دینی پڑے گی جو اپنی نوکری کو داؤ پر لگاتے ہوئے اپنے باس سے مذاق کرنے سے بھی نا چوکا لیکن اس سے متاثر ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سب باس ایک جیسے نہیں ہوتے !!