تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 ستمبر 2013
وقت اشاعت: 10:19

دماغی اشاروں پر حرکت کرنے والی پہلی مصنو عی ٹا نگ تیار

نیویارک …این جی ٹی …امریکی سا ئنسدانوں نے دماغی اشاروں پر حرکت کرنے والی پہلی مصنو عی ٹا نگ تیار کر لی ہے ۔ اس مصنو عی ٹانگ کو Zac Vawter نامی نوجوان پر ٹیسٹ کیا گیا جو ایک مو ٹر سائیکل حا دثے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہو گیا تھا ۔ آٹھ ملین ڈالر کے خطیر لاگت سے تیا رکر دہ یہ روبوٹک دما غی اشاروں اور عضلا ت سے مو صول ہو نے والے سگنلز کو حرکت میں تبدیل کر کے معذور افراد کو چلنے پھر نے کے قابل بنا دیتی ہے۔اس ٹا نگ کی بدولت معذور افراد نہ صر ف چل پھر سکتے ہیں بلکہ پانچ سو سیڑھیاں بھی چڑ ھ سکتے ہیں ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس رو بو ٹک ٹا نگ کو مزید بہتر بنا کر اسے ایک ہزار سیڑھیاں چڑھنے کے قابل بنا نا چا ہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.