1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:11
کتے اور ننھی بلی میں اتنی محبت کبھی دیکھی نہ تھی
نیویارک…این جی ٹی…عام طور پر کتا بلی کو دیکھتے ہی اس کا تعاقب کر کے اسے اپنا لقمہ بنانے کی کو شش کر تا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے کتا، بلی سے ملوا رہے ہیں جن میں محبت دیکھ کر یقیناآپ بھی حیران ہی رہ جائیں گے۔ یہ کتا جب پہلی مر تبہ اس بلی کے ننھے اور معصوم سے بچے سے ملا تو اسے ڈرانے یا کھانے کے بجائے اس طرح پیار کر نے لگا کہ جیسے کبھی ان کی آپس میں دشمنی ہی نہ تھی۔ان دونوں کے مالک نے ان کی محبت کو ہمیشہ کیلئے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر کے انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر لیا جسے دنیا بھر میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ کر محظو ظ ہو چکے ہیں۔