1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:42
پھولوں کی نازک پتیوں سے تیار کردہ منفر د پو رٹر یٹس
بیجنگ …این جی ٹی …چینی فنکا ر ہ نے آرٹ کا ایک انوکھا طریقہ کار متعارف کراتے ہوئے پھولوں کی نازک پتیوں سے ایسے پو رٹریٹس تیار کئے ہیں جنکی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ان منفرد پورٹریٹس کی تیاری میں ہر رنگ کے پھول استعمال کئے گئے ہیں جنکی ٹہنیوں کوبھی کاٹ کر انتہائی مہارت سے پرندوں اور جانوروں کی ان تصاویر کا حصہ بنادیا گیا ہے ۔شنگھائی سے تعلق رکھنے والی Hong Yiنامی آرٹسٹ اپنے منفرد اندازِ مصوری کی بدولت دنیا بھر میں جا نی پہچانی جا تی ہیں جن کا آرٹ تخلیق کرنے کا انوکھاانداز اپنے فن سے لگاؤ کی انتہا ظاہر کرتا ہے۔