تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:42

میکسیکو : اہرام مصر کی شکل کا دیدہ زیب گھر!!

میکسیکو سٹی …این جی ٹی …میکسیکو کے ایک ماہر تعمیرات نے اہرامِ مصر کی شکل کا دلکش اوردیدہ زیب گھر کا ڈیزائن تیار کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔جون کارلوس نامی اس باصلاحیت آرکیٹکچرنے مصرمیں موجود دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک اہرام ِ مصر سے متاثر ہو کر ایسے خوبصورت گھر کا تصور پیش کیاہے جس میں لیونگ روم، ڈائننگ روم، دوبیڈ رومز، لائبریری، ریکارڈنگ روم، بالکونی،سوئمنگ پول اور کچن سے لے کر لفٹس اور گیراج کو انتہائی خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا ہے۔ تکون شکل کی یہ مبہوت کن رہائش گاہ نا صرف دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے بلکہ لوگ آرکیٹکچر کی مہارت کو بھی داد دیتے نظر آرہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.