تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:44

زندہ دل لڑکی کا ملازمت چھوڑنے کامنفرد طریقہ!!

تائے پے …این جی ٹی …عام طور پرلوگ دفتر میں اپنا آخری دن اداسی اور رو دھو کر مناتے ہیں کہ نئے آفس میں انہیں اپنے پرانے ساتھیوں کی یا د ستائے گی لیکن ایک لڑکی ایسی بھی ہے جس نے زندہ دلی سے ملازمت چھوڑنے کا نیا طریقہ متعارف کر وادیا ہے۔ تائیوان کی ایک کمپنی میں ویڈیو ایڈیٹر کے پیشے منسلک لڑکی نے ملازمت کوخیر باد کہنے سے پہلے اپنے باس اور پورے اسٹاف کے گھر چلے جانے کے بعد آفس میں دل کھول کر ڈانس کیا اور اس ادارے میں اپنی ملازمت کے تجربے کو بھی بیان کیا۔اس لڑکی نے اپنی وڈیو خود ہی ریکارڈ کی جس کا آخری سین آفس کی لائٹس کو آف کرکے الوداع کہنا لیکن خوش دلی کے ساتھ ۔اس لڑکی نے اپنی اس دلچسپ وڈیو کو انٹر نیٹ پر بھی اپ لوڈکر دیا جسے چند ہی دنوں میں سیکڑوں افراددیکھ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.