1 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:1
چین کے چڑیا گھرمیں ٹائیگر اور انسان کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ
بیجنگ …این جی ٹی …دنیا بھرمیں تفریح کے طور پر لوگوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ عام بات ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک مقامی چڑیا گھر کے بعد چین میں بھی لو گوں کو ان کی طاقت کا انداز ہ لگانے کیلئیٹائیگر کے ساتھ ٹگ آف وار(رسہ کشی)کے مقابلے کا ایک نا قابل فرامو ش موقع فراہم کیاجاتا ہے ۔ چڑیا گھرانتظامیہ نے پنجرے میں ایک مضبوط رسی کا انتظام کیا ہوا ہے جس کے ذریعیٹائیگر اسے منہ میں دبوچ کر سیا حوں کے ساتھ مقابلہ کر تانظر آتا ہے ۔ اس دلچسپ مقابلے میں ٹائیگر کو متوجہ کر نے اور کھیلنے کی طرف راغب کر نے کیلئے کپڑے کے تھیلے میں مرغی باندھ کر رسی کے ساتھ منسلک کی جاتی ہے تاکہ وہ اس لالچ میں مسلسل اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے اور کھیل جاری رہے۔