تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:41

ٹی وی پر آنے کا شوقین گھوڑا،ویڈیو بنانے پر کیمرہ مین کو ستانے کی ٹھان لی

نیویارک…این جی ٹی…ویسے تو صحافتی عملے کا کام لوگوں تک خبریں پہنچانا ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں کہ خبر دینے خود ہی خبروں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ایک فارم ہاؤ س میں ہونے والے انٹرویو کے دوران ہوا جب ایک شرارتی گھوڑے نے کیمرہ مین کو ایسا تنگ کیا کہ بیچارے کا وہاں کھڑا ہونا محال کر دیا۔یہ نٹ کھٹ گھوڑاکبھی تو اس کی شرٹ پکڑ کر کھینچتا تو کبھی اس کے کان پر کاٹنے کی کوشش کرتا اور نوجوان بھاری بھرکم کیمرے کے بوجھ کی وجہ سے کچھ کر بھی نا پایا۔اب یہ تو نہیں معلوم کہ یہ گھوڑا ویسے ہی کیمرہ مین کو تنگ کرنے کے موڈ میں تھا یا ٹی وی پر آنے کے لئے یہ سب کیا لیکن اس کی شرارتوں بھری یہ ویڈیو تیزی سے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.