2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:55
رنگ برنگے دانوں والے انوکھے مکئی کے بھٹے
نیویارک …این جی ٹی …یوں تو یہ دنیا قدرت کے بہت سے حسین شاہکاروں سے بھری پڑی ہے لیکن کبھی کبھار کچھ ایسے نمونے سامنے آتے ہیں کہ دیکھ کر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایسا ہی ایک حسین شاہکار مکئی کے اس انوکھے بھٹے کی شکل میں منظر عام پر آیاہے جس کے رنگ برنگے دانے دیکھ کر انہیں کھانے کے بجائے سجاوٹ کے لئے استعمال کرنے کا جی چاہتا ہے۔ موتیوں کے شکل کے یہ دلکش بھٹے دراصل مصنوعی طریقے سے اگائے گئے ہیں جو کارل نامی امریکی کسان کی کاوشوں کو نتیجہ ہیں جوخود تو وفات پاچکا ہے لیکن اس بھٹے کے بیج اب انٹرنیٹ پر عام دستیاب ہیں جن سے بہت سے لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔