2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:11
امریکا: فنی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کو طیارہ ہائی وے پراتارنا پڑگیا
تلہسی…امریکی ریاست فلوریڈا میں فنی خرابی کی وجہ سے پائلٹ کو چھوٹا طیارہ ہائی وے پراتارنا پڑگیا۔ریاست فلوریڈا میں ایک پائلٹ طیارے کے خریدار کو لئے معمول کی پرواز پر تھا کہ اےئرپورٹ پر لینڈنگ سے پہلے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر پائلٹ نے طیارہ بحافطت ہائی وے پر اتار لیا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد خرابی دور کرکے پائلٹ طیارہ دوبارہ اڑانے میں کامیاب ہوگیا۔