2 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:43
پیرومیں سالانہ پیٹ ڈے پر انوکھی ریس
لیما…پیرو کے دارالحکومت لیما میں سالانہ پیٹ ڈے(پالتو جانوروں کا دن)کے موقع پر انوکھی ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس ریس میں1ہزار سے زائدکتوں نے اپنے مالکان کے ہمراہ حصہ لیا اور اُنکے قدم سے قدم ملاکر دوڑتے نظر آئے۔4کلومیٹر (2اعشاریہ5میل)طویل اس ریس میں ہر رنگ،نسل اور سائز کے کتوں موجود تھے جن میں سے کچھ مسلسل بھونکتے ہوئے اپنی جوش و جذبے کا اظہار کررہے ہیں تھے جبکہ چند ایک کو ریس مکمل کرنے کیلئے اپنے مالکان کی جانب سے باربار حوصلہ افزائی کی ضرورت پیش آرہی تھی۔