3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:50
آسٹریلوی طالبعلموں کا کارنامہ، شمسی توانائی سے چلنے والی اسپورٹس کارتیار
کینبرا… این جی ٹی…آسڑیلوی یو نیورسٹی کے ذہین طالبعلموں پر مشتمل ایک ٹیم نے شمسی توانائی سے چلنے والی اسپورٹس کار تیار کی ہے۔ اس اسپورٹس کارکے اوپری حصے پر کئی سولر پینل نصب کیے گئے ہیں جو سورج سے توانائی حاصل کر کے اس گاڑی میں موجود بیٹریوں کو چارج کرتے ہیں۔گیس یاپٹرول کے بجائے سورج کی روشنی سے چلنے والی اس اسپورٹس کار میں ایک وقت میں صرف دو افراد ہی بیٹھ کر سواری کرسکتے ہیں ۔ ان نوجوانوں نے اپنی اس کاوش کو سب تک پہنچانے کیلئے اسے عام نمائش کیلئے بھی پیش کیا جوکہ یقیناً ان کی صلاحیتوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے۔