3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:7
وہیل چےئر پربیٹھ کر اونچی چٹان سے بن جی جمپنگ کر نے والا کینیڈین نوجوان
اوتاوا… این جی ٹی…دنیا میں ایسے نو جوانوں کی کمی نہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خطرات سے کھیلتے نظر آتے ہیں ۔انھیں لوگوں میں اس کینیڈین نوجوان کا بھی شمار ہوتا ہے جس نے ایک بلند وبالا چٹان کے اوپر سے وہیل چئیر پر بیٹھ کر بن جی جمپنگ کا مظاہرہ کیا۔جسمانی طور پر معذوراس نو جوان نے اپنے جسم اور ٹانگوں کو اس وہیل چئیر کے ساتھ باندھ کرنیچے سے گزرتے سمندر کے اوپر بن جی جمپنگ کی اور اس کرتب کو کیمرے کی آنکھ سے بھی ہمیشہ کیلئے محفوظ کرکے یاد گار بنادیا۔