3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:40
چین میں تیسرے سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز
بیجنگ… این جی ٹی…چین کے صوبے سیشواں کی کاؤنٹی زینجن میں تیسرے سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔اس میلے میں شرکت کے لیے چین کے کئی علاقوں سمیت دنیا بھر کے ممالک سے پتنگ بازی کے شوقین افراد ٹیموں اور انفرادی حیثیت میں یہاں پہنچ گئے ہیں۔اگلے چندروز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی پتنگ میلے میں سینکڑوں منفر انداز، ڈیزائن اور رنگوں کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آرہی ہیں جبکہ اس موقع پر دنیا بھر سے آئی ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کی چمپئن شپ بھی کروائی جارہی ہے۔ سینکڑوں فٹ لمبی اورکئی اسکوائر فٹ رقبے جتنی پتنگ سمیت دیگر دلکش و دیدہ زیب اشکال کی پتنگوں سے سجے آسمان والے اس میلے کو دیکھنے ہزاروں سیاحوں نے بھی چین کارُخ کیا۔