تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:47

باپ کی10 سالہ بیٹی کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کی آخری خواہش

نیویارک …این جی ٹی …دنیا بھر میں ہر ماں باپ کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو دلہن بنا دیکھیں اور انہیں رخصت کریں۔ امریکا میں بھی ایسے ہی ایک باپ نے اس خواہش کو اپنی زندگی کی آخری خواہش بناکرمرنے سے پہلے اپنی 10 سالہ بیٹی کو دلہن کے روپ میں دیکھنے کا اظہار کیا۔ یہ شخص پچھلے5 سال سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہے اور دن بہ دن حالت خراب ہو نے کے باعث اس نے اسپتال میں اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد کروائی اور اسے تحفے میں دو دلوں والی انگوٹھی بھی دی۔ بیٹی نے اپنے والد سے وعدہ کیا کہ وہ اپنی حقیقی شادی تک اس انگوٹھی کو پہنے رہے گی اور اس یاد گار دن کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.