تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:19

ابوظہبی: سو نے سے تیار کردہ لیمبورگنی کا ر کا ماڈل نمائش کیلئے پیش

ابوظہبی …این جی ٹی …22قیراط سونے سے تیار کردہ لیمبورگنی کا ر کا چھو ٹاسا ماڈل دبئی کے بعد ابو ظہبی میں بھی نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ہے۔اس لیمبورگنی ماڈل کی مالیت7.8ملین ڈالر ہے جسے حقیقی کار کی ہو بہو شکل میں صرف 25 انچ سائز میں تیارکیا گیا ہے۔ اس ماڈل کی سجاوٹ کیلئے سونے کے ساتھ ساتھ ہیروں کا بھی استعما ل کیا گیا ہے جو شیشے کے ایک شوکیس میں اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ لو گوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہے۔ ابو ظہبی کے ایک نامور شو روم میں مو جود اس لیمبورگنی کے قیمتی ترین ننھے ماڈل کواس سال نومبر میں دوبارہ انٹر نیشنل مو ٹر شو کیلئے دبئی لایا جائے گا جہاں اس کی عام نیلامی بھی ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.