تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:51

شیشے کے قیمتی برتن سے مشابہہ اسپیکر

ویلنگٹن …نیو زی لینڈ میں ایک ڈیزائنر نے ایسے منفرد اسپیکرز متعارف کر وائے ہیں جنہیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے پھل رکھنے کیلئے شیشے کے قیمتی برتن ہوں۔ مکمل طور پر شیشے سے بنے ان اسپیکرز کا استعمال بھی ان کی ظاہری شکل کی طرح کچھ منفرد ہی ہے۔ لکڑی کے باکس پرجس کے اندر اسپیکر ز نصب ہیں کہ اوپر کسی ڈیکوریشن پیش کی طرح ان دونوں شیشے کے باؤلز کو رکھ دیا جاتاہے۔ لکڑی کے باکس سے مو بائل یا کمپیوٹر کو منسلک کر کے جیسے ہی میو زک آن کیا جاتاہے تو ان میں مو جود اسپیکرز سے آوازان شیشے کے باؤلز کے ذریعے سنائی دیتی ہے۔لکڑی کے باکس پر ان شیشے کے باؤلز کی جگہ تبدیل کر نے سے میوزک کی آواز بھی تبدیل کی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.