4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:45
45سیکنڈ میں مشروبات کو ٹھنڈاکرنے والی ڈیوائس تیار
لندن… این جی ٹی…ارے ارے۔مہمان تو آبھی گئے کولڈ ڈرنک تو ابھی تک ٹھنڈی نہیں ہوئی۔اب یہ ٹینشن مزید لینے کی ضرورت نہیں۔جی ہاں بالکل ٹھیک سنا آپ نے برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک کمپنی نے ایسی ڈیوائس تیار کرلی ہے جو 45سیکنڈسے بھی کم میں مشروبات کو ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔وی ٹیکس ٹیکنالوجی سے لیس منفرد انداز کی یہRapicool نامی ڈیوائس مشروب کے کین اور بوتلوں کو روم ٹمپریچر سے 45سیکنڈ سے بھی کم وقت میں 4ڈگری سینٹی گریڈ پر لے آتی ہے۔Rapicoolناصرف مشروبات کو انتہائی تیزی سے ٹھنڈا کرتی ہے بلکہ دیگرریفریجریٹر اور فریزرز کی بہ نسبت 80فیصد توانائی کی بچت کا سبب بھی بنتی ہے۔