4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:33
سربیا کے چڑیا گھر میں نایاب سفید شیرنی کی پیدائش
بیلگریڈ…یورپی ملک سربیا کے داراحکومت بیلگریڈ ( Belgrade)میں ایک نایاب سفید شیرنی کی پیدائش ہوئی ہے جسے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں لوگ وہاں کا رخ کر رہے ہیں۔ اس ننھی شیرنی کو ماشا نامی شیرنی نے جنم دیا ہے جسے 2006 میں ساؤتھ افریقا کے ایک پارک سے سربیا لایا گیا تھا۔ پیدا ہونے والی ننھی شیرنی کا وزن ایک اعشاریہ تین کلو ہے جسے فی الحال صرف دودھ پلایا جا رہا ہے ۔