4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:56
امریکا:پہاڑ پر ہزاروں سیڑھیوں پر مشتمل حیرت انگیز راستہ
نیویارک …این جی ٹی …یوں تو سیڑھیاں چڑھنا کچھ خاص حیرت یا کمال کی بات نہیں لیکن امریکی ریاست ہوائی میں ہزاروں سیڑھیوں پر مشتمل ایسا راستہ بھی ہے جو سر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ ہائیکو(Haiku)نامی اس خوبصورت لیکن خطرناک وادی میں موجود 2,800فٹ بلندپہاڑ کو سر کرنے کیلئے 3ہزار 9سو22سیڑھیوں پر مشتمل ایک ایسا راستہ موجود ہے جس کے ذریعے چوٹی پر پہنچ کر حسین نظارے سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔30 ڈگری زاویے پر بنائے گئے اس راہ گزر کی ہر سیڑھی کی چوڑائی 18انچ ہے جسے دوسری جنگِ عظیم میں دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے تعمیر کیا گیا تھا تاہم اب اسے ایڈونچر کے شوقین افراد مہم جوئی کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔