4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:12
فرانسیسی فن کارہ نے میوزیم کے ہال کو قو س و قزاح کے رنگوں سے سجا دیا
پیرس …این جی ٹی …آرٹسٹ کو اپنی مہارت دکھانے کیلئے صرف کینوس کی ہی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ کہیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ ایک ماہرفرانسیسی آرٹسٹ نے مقامی آرٹ میوزیم میں قوس و قزاح کے خوبصورت رنگوں کی شیٹس کو چھت سے لٹکاتے ہوئے ایسا انوکھا آرٹ ورک پیش کیا ہے جس کی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس باصلاحیت فن کارہ نے تقریباً840 رنگ برنگی کاغذ کی شیٹس کوباریک رسی کی مدد سے انتہائی ترتیب سے میوزیم ہال کی چھت سے لٹکا دیا جسے ایک نظر دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے چھت پر قو س و قزاح کے رنگ بکھر گئے ہوں۔ ایک سو سے زائد دلکش رنگوں کا مبہوت کن منظر پیش کرتا آرٹ کا یہ شاہکار فن کی مہارت اور رنگوں سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جودیکھنے والوں کی توجہ کامرکز بھی بنا ہوا ہے۔