4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:29
ایرانی فنکار کے ساحلی ریت پر منفرد آرٹ کے شاہکار
تہران …این جی ٹی …ایران سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر فن کار احمد ندالین نے ساحل سمندرکی ریت پرمنفرد آرٹ کے شاہکار تیار کرتے ہوئے ناصرف اپنی صلاحیت کا انوکھے طریقے سے اظہار کیا بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ دنیا میں ہر شے کارآمد ہے۔قدیم زمانے کے نقش و نگارسے متاثر ہو کر بنائے گئے ان فن پاروں کو تیار کرنے کیلئے آرٹسٹ نے ایک ایسی مہربنا ئی ہے جس کی مدد سے یہ ریت پر پرنٹ چھاپتا چلاجاتا ہے اور آرٹ کے حیرت انگیز شاہکار تخلیق پا جاتے ہیں۔ قدیم مصریوں اور یونانیوں کے استعمال میں رہنے والے برتنوں اور گھروں کی دیواروں پر ملنے والے نقش و نگار سے ہوبہو ملتے جلتے یہ آرٹ کے نمونے منفرد انداز سے بنائے جانے کی وجہ سے دیکھنے والوں کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔