تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:29

برش کے بجائے آنکھ آلہء مصوری !!

بیونس آئریس …این جی ٹی …دنیا میں اپنے فن کی بدولت شہرت حاصل کرنے کے خواہش مند تو بہت سے ہیں لیکن اصل فنکار ووہی ہوتا ہے جوکچھ انوکھا کرکے لوگوں کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے 27سالہ لیناڈرو گریناٹو ( Leandro Granato)نامی آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پینٹنگ کے لئے برش کے بجائے اپنی آنکھوں کا استعمال کر کے فن مصوری کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنا لی ہے۔جی ہاں یہ ماہر فنکار واٹر پینٹ کو اپنے نتھنوں سے کھینچتے ہوئے آنکھوں تک لے جاتا ہے اور پھر ایسی مہارت سے اسے کینوس پر منتقل کر دیتا ہے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ جاتے ہیں۔لیناڈرو کا دعویٰ ہے کہ وہ اس حیرت انگیز طریقے سے پینٹنگ کرنے والا دنیا کا واحد فنکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.