4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 6:29
10سالہ بچے کا زیورخ یونیورسٹی میں ریاضی اسپیشل کورس میں داخلہ
زیورخ…این جی ٹی …تعلیمی میدان میں کارنامے سر انجام دینے کیلئے عمر کی کوئی قیدنہیں ہوتی، یہ بات سوئزرلینڈ کے10سالہ بچے نے ثابت کردکھائی ہے۔سوئزرلینڈ کے شہر زیورخ سے تعلق رکھنے والا10سالہ میکسی ملن جینش ریاضی کے مضمون میں غیر معمولی ذہانت رکھتا ہے جسکا ثبوت اُس نے ہائی اسکول فائنل کا ریاضی کا امتحان پاس کرکے پیش کردیا۔ریاضی میں غیر معمولی ذہانت کے حامل میکسی ملن نامی اس بچے کو اب زیورخ یونیورسٹی کے اسپیشل کورس میں انرول کرلیا گیاہے جہاں وہ ہائی اسکول کے بے حد قابل سینئر طالب علموں کے ساتھ ریاضی کے مشکل ترین سوالات حل کرتا نظر آتا ہے۔ واضح رہے کہ ریٹائرڈ ریاضی پروفیسر کا بیٹا میکسی ملن زیورخ یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے کم عمر ترین طالب علم ہے جسے اس اسپیشل کورس میں انرول کیا گیا ہے۔