تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:17

نوجوان کاتیزی سے کشتی چلاتے ہوئے جھیل میں چھلانگ لگانے کا مظاہرہ

مانٹریال …کہتے ہیں کہ زندگی بہت قیمتی ہے لیکن کچھ لوگ اس کہاوت پر زیادہ یقین رکھتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اب زندگی چاہے جاتی ہے تو جائے۔اس مہم جو کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جس نے کینڈین صوبے برٹش کولمبیا میں 34 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کائیکنگ ( Kayak) کا مظاہرہ پیش کر ڈالا۔اس نوجوان نے اونچائی پر موجود پانی کے چشمے میں ایک کشتی کے اندر بیٹھ کر اتنی تیزی سے چلاتے ہوئے جھیل میں چھلانگ لگائی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے لیکن حیران کن طور پر کسی بڑے نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.