تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:39

ہوا کی شرارت یا پھر گاڑی کے اسکریو ہی ڈھیلے پڑگئے

نیویارک… این جی ٹی…کبھی کبھی راہ چلتے انسانوں کو ایسا منظردیکھنے کو ملتا ہے کہ آنکھیں حیرت سے دنگ رہ جاتی ہیں اور اس وڈیو میں بھی ایسا ہی کچھ نظارہ سامنے آرہا ہے۔تیزرفتاری سے سڑک پر دوڑتی اس گاڑی کیساتھ ہوا نے کوئی شرارت کی یا پھر اسکے اسکریو ہی ڈھیلے پڑگئے یہ کہ ہوا کا دباؤ پڑتے ہی اسکی بیک ونڈو کا شیشہ اُڑتا ہوا دور نکل گیا۔قصہ کچھ یوں ہوا کہ یہ صاحب بہت ہی تیزی سے گاڑیوں کو اوور ٹیک کرتے ہوئے آگے نکل رہے تھے جب سامنے سے اسپیڈ سے آتا ٹرک پاس سے گزار تو ناصرف گاڑی کی ڈگی کھل گئی بلکہ اُسکاشیشہ بھی نکل کر دور جاگرا۔اب یہ تیزہوا کی کارگزاری تھی یا پھر گاڑی کا شیشہ ہی ٹھیک طرح فٹ نہیں کیا گیا تھا لیکن اس غیر متوقع واقعے کے نتیجے میں پیچھے آتے ٹریفک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.