5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:39
امریکی نوجوان نے سائیکل چلاتے ہوئے دریا پار کرڈالا
نیویارک… این جی ٹی…ویسے تو پانی پر سفر کرنے کے لئے مختلف قسم کی کشتیوں کا ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس انوکھے شخص نے تو سائیکل چلاتے ہوئے دریا پار کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالا۔جی ہاں امریکہ سے تعلق رکھنے والے جیوڈاسکلر ( Judah Schiller)نامی شخص نے سائیکل سے دو ربر کی ٹیوبز جوڑکر ایسی کاریگری کی کہ جیسے جیسے یہ نوجوان پیڈل چلاتا گیا یہ انوکھی سواری آگے بڑھتی رہی۔نیویارک میں موجود دریائے ہڈسن کو اس حیرت انگیز طریقے سے پار کرکے اس نوجوان نے نہ صرف لوگوں کی داد وصول کی بلکہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا شخص بھی بن گیا۔