5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:11
امریکہ میں درخت خریدنے کے 12 لاکھ ڈالر جمع کر نے کی کو ششیں
واشنگٹن…امریکہ میں پندرہ سو سال قدیم درخت کو کٹنے سے بچا نے کے فنڈ ریزنگ مہم کا ا ٓ غاز کر دیا گیا ہے ۔ شا ہ بلو ط کا یہ درخت امریکی ریاست ساؤتھ کیر ولینا کے علا قے جا ن آ ئی لینڈ میں واقع ہے جسے Angel Oak Tree کہا جاتا ہے ۔ 65فٹ بلند اور 17 ہزار اسکو ائر فت تک سا یہ فراہم کرنے والے اس تاریخی درخت کو خصو صی اہمیت حا صل ہے بلکہ علاقے کے با سی بھی اس درخت سے خصو صی لگا ؤ رکھتے ہیں ۔جا ن ٓ ئی لینڈ میں واقع تعمیراتی کا موں کی بدو لت اس تاریخی در خت کو کاٹے جا نے کا خطر ہ پید ا ہو گیا ہے جسے روکنے کے با ر ہ لاکھ ڈالر کی ضر ورت ہے ۔ علا قے کی انتظا میہ نے ایک بارہ لاکھ ڈالر جمع کر نے کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کا اعلا ن کر دیا جس کے ذریعے اس درخت کے اردگر دکا علاقہ خرید کراسے بلڈرز کے ہاتھوں کٹنے سے بچا یا جاسکے گا ۔