5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:26
تھائی اسپائیڈر مین سیاحوں کی توجہ کا مر کز بن گیا
بنکاک…دنیا میں با صلا حیت لو گوں کی کمی نہیں۔اس تھائی نوجوان کا شما ر بھی انہی لوگوں میں ہوتاہے جو بغیر کسی سہارے کے ہا تھوں کے ذریعے خطرناک چٹانوں اور درختوں پر مہم جو ئی کر رہا ہے۔یہ حقیقی اسپائیڈر مین اونچی چٹانوں پر چڑ ھا ئی کے لئے کسی رسی یا ساتھی کے سہارے کے بجائے تن و تنہا چٹانو ں پر موجود قدرتی دراڑوں کو پکڑ کر اوپر کی جانب چڑھائی کر تا ہے۔ تھائی لینڈ میں آنے والے سیاح خصوصی طور پر اس نو جوان کی اس منفرد صلاحیت کو دیکھنے کیلئے اسے مہم جوئی کرتے دیکھتے ہیں اور تالیوں کی صورت میں داد دے کر اس کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔