تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:48

ساحل کی ریتیلی مٹی پربنائے گئے مصوری کے شاہکار

لندن…این جی ٹی…ساحل کی ریت پر گھروندے بنانا سب کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے جس کے لیے کوئی ریتیلی مٹی کا سہارا لیتا ہے تو کوئی انگلیوں سے ریت پر ہی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ خوبصورت تصویرکشی بھی کسی کینوس پر نہیں بلکہ سا حلِ سمندر کی ریت پر کی گئی ہے۔ برطانوی کاؤنٹی ولٹ شائرسے تعلق رکھنے والے جولین رچرڈسن نامی فنکار کوساحل کی ریتیلی مٹی پر اشکال اور ڈیزائنز تخلیق کرنے میں بے پناہ مہارت حاصل ہے۔ رچرڈسن کئی گھنٹوں مسلسل محنت اور 30میل تک چلنے کے بعد مختلف مصوری کے شاہکار ریتیلی مٹی پر بناتا ہے کہ دیکھنے والی آنکھیں حیرت سے دنگ رہ جاتی ہیں۔ آرٹ کے یہ نمونے وقتی طور تو بے حد خوبصورت نظر آتے ہیں لیکن بعدازاں سمندر کی لہروں، بارش اور دیگر موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مٹ جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.