تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:5

جنوبی افریقا میں خونخوار شیر اور چیتوں کو دوست بنانے والا بہادر شخص

جوہانسبرگ…این جی ٹی…جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ کے ایک پارک کے منتظم Kevin Richardson کو شیروں کو سدھار کر دوست بنانے کے معاملے کے با عث دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ یہ ماہرِِ حیوانیات خونخوار شیروں کو سُدھا کر انہیں خود سے مانوس کرلیتا ہے اور پھر کافی وقت حتیٰ کے دن رات بھی انہی خطرناک جانوروں کے ساتھ رہنے سے گریز نہیں کرتا۔ یہ ماہر کھلاڑی ناصرف شیر بلکہ چیتوں کے ساتھ بھی بلاخوف و خطر کھیلتا اور مستیاں کرتا نظر آتا ہے۔ اس شخص کے سُدھائے گئے شیر انسانوں کے لیے اس حد تک بے ضرر ہوجاتے ہیں کہ انہیں اگر پالتو بلیاں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.