تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:55

سڈنی میں آتش بازی کا شان دار مظاہرہ

سڈنی …آسٹریلیا کی رائل نیوی کا پہلا بحری بیڑہ سڈنی ہاربر میں داخل ہونے کے سو سال مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔سڈنی ہاربر پر آتش بازی اور لائٹنگ شوکے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ آسٹریلوی بحریہ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ اس انداز کی آتش بازی۔ لائٹنگ اور لائیو شو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ آتش بازی کے لئے سڈنی کی بلند عمارتوں کی چھتیں ، ہاربر برج اور جنگی جہازوں کے عرشے استعمال کئے گئے۔ اس دوران آسمان خوب صورت رنگوں سے سجا نظر آیا۔ سڈنی میں دس لاکھ افراد نے آتش بازی کا یہ شاندار مظاہرہ براہ راست دیکھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.