6 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:57
بھارت میں دنیا کا سب سے لمبا کیک بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم
چنائے…این جی ٹی…بھارت کے شہر چنائے میں دنیا کا سب سے لمبا چاکلیٹ کیک تیار کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ہمارا چنائے ہمار غرور کا تھیم لیے یہ کیک 100میٹر لمبااور1ہزار کلوگرام وزن کا حامل ہے جس کی تیاری میں26شیفس کو کم وبیش285گھنٹے (تقریباً12دن)لگے ہیں جبکہ صرف بیکنگ کے عمل کیلئے100افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔چنائے کی اہم ترین عمارتوں اور مہاتما گاندھی سمیت ملک کی مشہور معروف سماجی شخصیات کے پورٹریٹس لیے اس کیک کی تیاری میں600کلوگرام چاکلیٹ،300کلوگرام ڈارک چاکلیٹ،100کلوگرام وائٹ چاکلیٹ،1ہزار کلوگرام آئسنگ شیٹ اور50کلوگرام فروٹ جیل استعمال کیے گئے ہیں۔دنیا کا سب سے لمبا یہ کیک باقاعدہ طور پر نمائش پر جانے سے قبل ہی 1500روپے فی کلوگرام کے حساب سے ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگیا۔